کابل اور اسلام آباد کے دمیان تناؤ کم کرنے کی کوششیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہوگئے۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا افغانستان ہمارا مسلم ہمسایہ ملک ہے، ہمارے تحفظات دہشتگردی کے حوالے سے ہیں، جب تک افغانستان پارٹنر نہیں بنتا ہمارا سینٹرل ایشیائی ریاستوں سے ٹرین کے ذریعے رابطہ نہیں ہوسکتا، ہماری حکومت نے اسی لیے افغانستان کو انگیج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے۔ نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا افغانستان ہمارا مسلم ہمسایہ ہے، اس کے ساتھ ہمارے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان سے تعلقات میں کچھ برسوں کے دوران سرد مہری آئی، پاکستان، اس کے عوام کی زندگی، جائیداد کا تحفظ بہت اہم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی، تجارتی، سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں، وسطی ایشیائی ممالک سے ریلوے کے ذریعے ہمارا لنک ہوسکتا ہے، افغانستان کے پارٹنر بننے تک وسطی ایشیائی ممالک سے ریلوے لنک نہیں بن سکتا، حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت کا فیصلہ کی۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ چند ہفتوں میں افغانستان کے ساتھ کافی پیشرفت ہوئی ہے، امید ہے دونوں مسلم ممالک ساتھی بن کر عوام کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کابل میں اعلیٰ افغان قیادت سے مذاکرات کریں گے، اعلیٰ سطح کا وفد بھی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ ہے۔