لاہور ہائیکورٹ میں ایکس (ٹویٹر) کی بندش کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں، عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے ایکس (ٹویٹر) کی پاکستان میں طویل عرصہ سے بندش کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 24 اپریل کو ایکس کی بندش کیخلاف درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایکس (ٹویٹر) کی بندش انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ٹویٹر کی بندش کو تقریباً ایک سال ہوچکا ہے، براہ راست رسائی نہ ملنے کے باعث پاکستانی صارفین کو ٹریٹر تک رسائی کیلئے مختلف وی پی این استعمال کرنے پڑ رہے ہیں۔