تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کیس میں الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کیس پر حتمی دلائل اور جواب دلائل 22 اپریل کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے حکمنامے کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس کے جوابدہ کو نوٹس 23 اپریل 2024 جاری کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن میں کیس کی پہلی مرتبہ گزشتہ سال 23 اپریل کو مقرر کی گئی۔
حکمنامے کے مطابق اب تک اس کیس کی 12 سماعتیں ہوچکی ہیں۔ تحریک انصاف نے مختلف وجوہات کی بنا پر بارہا التوا مانگا، جو دیا گیا۔ ایک سال پہلے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرکے پی ٹی آئی نے خود حکم نامہ حاصل کیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے کمیشن کی آگے کارروائی پرحکم امتناع نہیں دیا۔
کمیشن پی ٹی ائی انٹر پارٹی کیس کی سماعت جاری رکھے گا اور حتمی فیصلہ درخواست کے نمٹائے جانے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔






















