جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ کے پی اوربلوچستان میں لاکھوں ایکٹرغیرآباد اراضی چین کے تعاون سے زیر کاشت لانا چاہتے ہیں،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں صنعتی اور اکنامک زون بنانا چاہتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمان نےوفد کے ہمراہ ملاقات کرنے والے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں پاک چین تعلقات اور سی پیک سےمتعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاک چین دوستی ہر قسم کےحالات میں مضبوط سے مضبوط ترہوئی، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں صنعتی اور اکنامک زون بنانا چاہتے ہیں کے پی اوربلوچستان میں لاکھوں ایکٹرغیرآباد اراضی چین کے تعاون سے زیر کاشت لانا چاہتے ہیں۔
چینی سفیرچاہتے ہیں پاکستان زراعت میں چین کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائے، پاکستان اور چین مل کر اس خطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔
ملاقات میں چینی سفیر نے فضل الرحمان کو دورہ چین کی دعوت دی ، جس کو مولانا فضل الرھمان نے قبول کر لی۔