مسلسل اضافے کے بعد آج پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان جاری ٹیرف کی جنگ کے اثرات عالمی معیشت پر دکھائی دے رہے ہیں اور سونے کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں بھاری اضافہ دیکھنے کو ملا ہے تاہم آج عالمی مندی اور پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے ۔
پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت تین لاکھ 38 ہزار 800 روپے پر آ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہے ۔
22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت 1423 روپے کم ہو کر دو لاکھ 66 ہزار 261 روپے ہو گئی ہے ۔ عالمی منڈی میں سونا 18 ڈالر فی اونس سستا ہونے کے بعد 3218 روپے پر آ گیاہے ۔