ترجمان واپڈا کے مطابق ملک بھر کے دریاؤں میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوگیا، ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ بھی بڑھنے لگا، قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 7 لاکھ 75 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تفصیلات جاری کردی گئیں، ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی آمد 32 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک ہے، دریائے جہلم میں پانی کی آمد 30 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں پانی کی آمد 12 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 100 کیوسک ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 65 ہزار100 کیوسک اور اخراج 39 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1415 فٹ اور پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 68 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلاڈیم میں پانی کی سطح 1104.70 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 4 لاکھ 25 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 7 لاکھ 75 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔