ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج جیپ ریلی کے دوسرے روز سٹاک کیٹیگری کیلئے 28 ریسرز نے حصہ لیا جن میں 4 خواتین بھی شامل تھی ریس میں ملک بھر سے نامور ریسرز نے حصہ لیا ۔
ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج جیپ ریلی کے دوسرے روز سٹاک کیٹیگری کیلئے 28 ریسرز نے حصہ لیا جن میں 4 خواتین بھی شامل تھی سٹاک کیٹیگری کیلئے 69 کلو میٹر کا ٹریک بنایا گیا تھااس ریس میں ملک بھر سے نامور ریسرز نے حصہ لیا، سٹاک ریس میں 4 کیٹیگری بنائی گئی تھی کیٹیگری اے میں پہلی پوزیشن محمد مروت نے 48 منٹ 14 سیکنڈ ،دوسری پوزیشن سید 50 منٹ 6 سیکنڈ ،تیسری پوزیشن میں ظفر 52منٹ 24 سیکنڈ نے لی،بی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن راشد 51 منٹ 25 سکینڈ ،دوسری پوزیشن عمر 55 منٹ ،تیسری پوزیشن افضل 59 منٹ 4 سیکنڈ سے فتخ یاب ہوئے۔
سی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن محمد جندر 53 منٹ 44 سکینڈ،دوسری پوزیشن سلام 1 گھنٹہ 40 سیکنڈ ،تیسری سید 1 گھنٹہ 2 منٹ 4 سیکنڈپر مکمل کی،ڈی کیٹیگری میںپہلی پوزیشن صاحب زادہ نے 54 منٹ 3 سیکنڈ ،دوسری پوزیشن شاہ جی 54 منٹ 27 سیکنڈ ،تیسری پوزیشن عثمان 54 منٹ 59 سیکنڈحاصل کی جبکہ وومن کیٹیگری میںپہلی پوزیشن لالین احتشام 54 منٹ 20 سیکنڈ اوردوسری پوزیشن عالیہ ملک 1 گھنٹہ 14 منٹ 35 سیکنڈحاصل کرکے ثابت کردیا کہ خواتین بھی کسی سے کم نہیں ہیںکل ڈیرہ جات کی اختتامی تقریب رتہ کلاچی اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور ہونگے۔