وفاقی وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے سیستان واقعہ کے ملزمان کو پکڑنے اور قرار واقعی سزا دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستانی سفیر اور وزارت خارجہ کے ذریعے ایرانی حکام سے رابطے میں ہوں اور انہوں نے ہمیں ایکشن لینے اور شناخت کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ ہمارا ایمرجنسی سیل لواحقین سے رابطے میں ہے۔
نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تہران میں سفارت خانہ ڈیڈ باڈیز کی شناخت اور قانونی کارروائی کو ہینڈل کرے گا اور باڈیز پاکستان بھجوائے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اوور سیز پاکستانیوں کا بڑا کنونشن ہو رہا ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانی کو شناخت دی اور عزت دی ، پاکستان کی معیشت اوور سیز پاکستانیوں کا کردار قابل ستائش ہے۔