پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز کا مضبوط اسکور بنایا جس کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 136 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پشاور زلمی کے 6 کھلاڑی رنز کا کھاتہ نہ کھول سکے جبکہ کپتان بابر اعظم بھی ناکام ہوئے اور بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور صائم ایوب 50 اور حسین طلعت 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 216 رنز بنائے تھے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کپتان سعود شکیل نے 59 اور فن ایلن نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر 88 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔
حسن نواز نے 41، کوشال مینڈس نے 35 اور رائیلی روسو نے 21 رنز کا حصہ ڈالا۔
پشاور زلمی کے بولرز میں علی رضا، سفیان مقیم اور جوزف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔