انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 میں 4میچز ہارنے کے بعد 31 ویں میچ میں بنگلا دیش کو ہراکر پاکستان نےتیسری کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان کی اننگز
قومی ٹیم نے بنگلادیش کا 205رنز کا ہدف32.3اوورز میں حاصل کرلیا۔فخرزمان نے74گیندوں پر81رنز کی شاندار اننگزکھیلی،فخرزمان نےاننگزمیں7 چھکے،4چوکے لگائے،عبداللہ شفیق نے68رنز اسکورکئے،محمد رضوان نے26افتخاراحمد17 اوربابراعظم نے9رنزبنائے۔
بلے باز عبداللہ شفیق کی بھی نصف سنچری کیساتھ چوتھی ففٹی ہے،فخرزمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
بنگلا دیش اور پاکستان کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے اہم میچ میں ایڈن گارڈنز میں مدمقابل ہیں جہاں بنگال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگال ٹائیگرز اننگز
بنگال ٹائیگرز نے 45.1 اوورز میں 204 بنائے،محموداللہ 56،لٹن داس 45،شکیب الحسن 43رنزبنانے میں کامیاب رہے، شاہین آفریدی اور محمدوسیم کی 3،3،حارث رؤف کی 2وکٹیں لیں جبکہ اسامہ میراورافتخاراحمد نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔
Bangladesh win the toss and elect to bat first in Kolkata 🏏
— ICC (@ICC) October 31, 2023
Who will come out on the top in this battle of Asian rivals?#CWC23 | #PAKvBAN 📝: https://t.co/2NCXcXRvj1 pic.twitter.com/qmrOUF5Gaj
بنگلا دیش نے 43 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنا لئے ہیں۔
بنگال ٹائیگرز کو پہلا نقصان پہلے ہی اوور میں اٹھانا پڑا جب شاہین شاہ آفریدی نے تنزید حسن کو بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا جبکہ دوسرا نقصان 6 کے مجموعے پر ہوا جب نجم الحسن شانتو 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ان کا شکار بھی شاہین آفریدی نے کیا۔
بنگلا دیش کی تیسری وکٹ 23 کے مجموعے پر گری جب حارث رؤف نے مشفیق الرحیم کو آؤٹ کیا، انہوں نے 5 رنز کی اننگ کھیلی۔
1️⃣5️⃣ overs done
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 31, 2023
Bangladesh are 66-3 with @iShaheenAfridi and @HarisRauf14 among the wickets 🏏#PAKvBAN | #CWC23 | #DattKePakistani pic.twitter.com/7WydyJg6TR
102 کے مجموعے پر افتخار احمد کی گیند پر لٹن داس بھی آؤٹ ہوگئے ، انہوں نے 45 رنز کی اننگ کھیلی۔
بنگلا دیش کے خلاف اہم میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اوپنر امام الحق کی جگہ فخر زمان، نائب کپتان شاداب خان کی جگہ اسامہ میر اور محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
نائب کپتان شاداب خان کو احتیاطً آرام دیا گیا ہے وہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں کن کشن کا شکار ہو گئے تھے۔
پاکستان سکواڈ : عبداللہ شفیق، فخر زمان، بابر اعظم ، محمد رضوان ، سعود شکیل، افتخار احمد، آغا سلمان، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر، محمد وسیم اور حارث رؤف۔
🚨 TOSS & PLAYING XI 🚨
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 31, 2023
Bangladesh win the toss and elect to bat first 🏏
Our team for today's match 🇵🇰#PAKvBAN | #CWC23 | #DattKePakistani pic.twitter.com/63t79dRI72
بنگلا دیش سکواڈ : لٹن داس ، تنزید حسن، نجم الحسین شانتو، شکیب الحسن ، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، توحید ہردوئے، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، مستفیض الرحمان اور شرف الاسلام۔
ICC Men's Cricket World Cup 2023
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) October 31, 2023
Bangladesh 🆚 Pakistan 🏏
Bangladesh Playing XI 🫶 🇧🇩
Photo Credit: ICC/Getty#BCB | #PAKvBAN | #CWC23 pic.twitter.com/8vb6ceANo1
بنگلہ دیش کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی جبکہ قومی ٹیم7میچزمیں6پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبرپرآگئی۔