حکومت پنجاب کا کاشتکاروں کیلئے اہم اعلان، وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم کیلئے ڈی ریگولیشن اور فری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دیدی۔
پنجاب سے کسانوں کو گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت مل گئی، اب بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمد و رفت پر روک ٹوک نہیں ہوگی۔
پنجاب سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکار کو فصل کا پورا فائدہ مل سکے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم کیلئے ڈی ریگولیشن اور فری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دے دی، پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری کی جائے گی۔