پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بدھ کی شام سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو کہ اتوار 20 اپریل تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع ، وسطی اضلاع اور جنوبی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو بارشوں باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔
اعلامیے کے مطابق سیاح بھی موسمی صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے پیش نظر سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے پہلے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔
دوسری جانب سے 20 اپریل کے دوران اسلام آباد ، پنجاب ،مری، گلیات خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
محکمہ مو سمیات کے مطا بق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
18 اور 19 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن ، وہاڑی اور اوکاڑہ میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔