اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہاہے کہ اسرائیل جنگ بندی کیلئے تیار نہیں،ہم حماس کے ساتھ لڑائی بند نہیں کریں گے،فلسطینیوں شہریوں سے کہتے ہیں وہ اپنا علاقہ چھوڑ دیں۔
پریس کانفرنس میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس فلسطینی عوام کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کررہا ہے،حماس نے اسپتالوں کے نیچے سرنگیں بنائی ہوئی ہیں،ہم حماس کے ساتھ لڑائی بند نہیں کریں گے،حماس کو ایران کی پشت پناہی حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔اسرائیلی حملوں میں مزید 300 فلسطینی شہید، زخمیوں کی تعداد 21 ہزار سے متجاوز
بینجمن نیتن یاہونےکہا کہ مستقبل کو بچانے کیلئےیہ وقت جنگ ہے،اسرائیل لڑے گا اور یہ جنگ جیتے گا۔
دوسری جانب کینیڈا نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفہ دینے کا مطالبہ کر دیا ۔
کینیڈین وزیرخارجہ میلانیا جولی نے ایک بیان میں کہا کہ 400 کینیڈین شہری غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں،جوخوف و دہشت میں رہ رہے ہیں۔
میلانیا جولی نے کہا کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کے وقفے کی ضرورت ہے، وقت گزرتا جا رہا ہے قیدیوں کو نکالنے کے لیے معاہدہ ہونا چاہیے۔