مسلم لیگ ن کے رہنماءاور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ۔الیکشن میں پیپلزپارٹی کاسخت مقابلہ کریں گے۔
سندھ کی سیاسی شخصیت جام کرم علی نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی، جام کرم علی نےمسلم لیگ ن سندھ کے رہنما محمد زبیر سے ملاقات کی اور نواز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر ن لیگ کے سابق گورنر سندھ محمد زبیرنے میڈ یا سےگفتگو میں جام کرم علی کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جام کرم علی کی شمولیت سےمسلم لیگ ن کوفائدہ ہوگا
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کسی سے کوئی ڈیل نہیں ،الیکشن میں پیپلزپارٹی کاسخت مقابلہ کریں گےاورمیدان کو کسی کیلئے خالی نہیں چھوڑیں گے،واحدن لیگ ہےجس نےسب سے پہلےانتخابی سرگرمیاں شروع کیں۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کواگراتنی تکلیف تھی توساتھ کیوں دیا ، پیپلزپارٹی ہمارے جتنےلوگ مینارپاکستان پرجمع کرلےتو میں مان لونگا ، اوران کے لئے بھی ریڈ کارپٹ بچھوادیں گے ۔
رہنما ن لیگ کاکہنا تھا الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سےعام انتخانات کا شیڈول طےہونےپرسندھ سمیت پورے پاکستان کادورہ کریں گے، سندھ میں ورکرز کو مایوس نہیں کریں گے، الیکشن مہم میں بھر پور حصہ لیں گے۔
محمد زبیر نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے مشکل فیصلے کئے تھے ،اسی وجہ سے نگران حکومت ریلیف دینے کے قابل ہوئی۔