لاہور میں عوام کو ٹریفک کے مسائل سے بچانے کے لیے ایک اور میگا پروجیکٹ کا آغاز ہوگیا۔
خالد بٹ چوک پر دو رویہ،دولین پر مشتمل انڈرپاس تعمیر کیا جا رہا ہے، انڈر پاس کی لمبائی 540 میٹر اور چوڑائی 15.8میٹر ہوگی،
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نےگزشتہ روزدورہ کے دوران منصوبے کو جلد ازجلد مکمل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئےکہاکہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے، شہریوں کو متبادل ٹریفک پلان اور روٹ سے آگاہ رکھا جائے۔منصوبہ کا تخمینہ 2 ارب 38 کروڑ 40 لاکھ لگایا گیا ہے۔
وزیراعلی کے ہمراہ صوبائی وزراءاظفرعلی ناصر، عامرمیر،کنٹریکٹر، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے
منصوبہ سے بلواسطہ روزآنہ کی بنیاد پر ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد گاڑیاں مستفید ہونگی۔ایل ڈی اے 6 دسمبرتک منصوبہ کو مکمل کرنےکا پابند ہے جبکہ بٹ چوک کو ٹریفک کے لیے بندکردیا گیا ہے اور ٹریفک پولیس نے متبادل راستے کھول دیے ہیں۔