سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیز کا اجلاس آج ہوگا۔
سعودی سپریم کورٹ نےشہریوں کو شوال کا چاند نظر آنےکی صورت میں قریبی عدالت یا مقامی حکام کو اطلاع دینے کی ہدایت کردی۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج انتیسواں روزہ مکمل ہورہا ہے۔۔
چاند نظر آنے کی صورت میں کل سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عیدالفطر ہوگی۔ چاند نظر نہ آیا تو رمضان المبارک کے تیس روزے پورے کیے جائیں گے۔