آج افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے باشندوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن کا آخری دن ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے دوسرے مرحلے میں ان کارڈ ہولڈرز کو وطن واپس بھیجنے کے لیے حتمی تاریخ مقرر کی گئی تھی اور اس سلسلے میں پشاور کے جمعہ خان کالونی اور لنڈی کوتل کے گلاب گراؤنڈ میں 2 عارضی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں سے ان کی واپسی کا عمل شروع ہوگا۔
دوسری جانب افغان حکام نے طورخم کے قریب استقبالیہ اور رجسٹریشن کیمپ بنائے ہیں جہاں واپس آنے والوں کا خیرمقدم اور رجسٹریشن کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کو بائیومیٹرک تصدیق کے بعد ان کے وطن روانہ کیا جائے گا۔
ملک بھر میں ایسے افراد کی تعداد تقریباً 8 لاکھ بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ واپسی کے پہلے مرحلے میں تقریباً 7 لاکھ غیر رجسٹرڈ باشندوں کو پہلے ہی وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔