کال سینٹر چلانے کے کیس میں گرفتار صحافی فرحان ملک کو جیل کسڈی کردیا گیا۔
کراچی کی ملیر کورٹ میں کال سینٹر کیس میں گرفتار صحافی فرحان ملک کو پیش کیا گیا اور ایف آئی اے نےعدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے مسترد کردیا گیا۔
بعدازاں، عدالتی احکامات کےبعد فرحان ملک کو جیل کسڈی کردیا گیا۔
فرحان ملک کو لانڈھی جیل انتطامیہ کے حوالے کیا گیا ہے اور ایف ائی اے حکام کے مطابق عدالت نے آج مزید ریمانڈ نہیں دیا تھا اور جوڈیشل کسڈی کرنے کے احکامات دیے تھے۔
فرحان ملک کے وکلا نے درخواست ضمانت بھی دائر کردی ہے جبکہ وکلا صفائی کے مطابق درخواست ضمانت پر سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد متوقع ہے۔