سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید کے موقع پر 4 روز گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کااعلان کردیا۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق چاند رات سے عید کے تینوں دن بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی۔ صنعتوں کو فراہمی بند ہونے سے گھریلو،کمرشل صارفین کو فراہمی مینج کی جائیگی۔
ایس ایس جی حکام کے مطابق عیدالفطر پر صارفین کی سہولت کے لیے گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اس سلسلے میں صارفین کو چاند رات سے عید کے تیسرے دن تک گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے گی۔