لاہور میں نوسالہ بچے کے قتل کا معمہ حل کرلیاگیا
9 سال کے بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نےگرفتارکرلیا،ڈی آئی جی ذیشان رضا کےمطابق بچے کو اس کے چچا نے بدفعلی کے بعد قتل کیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کےمطابق نو سالہ بچے کے قتل کی واردات گزشتہ ماہ ٹاؤن شپ میں ہوئی،واردات کا مقدمہ نامعلوم افرادکیخلاف درج کیاگیا۔
دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ قاتل مقتول کا سگا چچا نایاب احمد ہےجس نے بدفعلی کرکے بھتیجے کو قتل کیا اور لاش چھت پر چھپا دی ،ملزم لاش ملنے سے لیکر تدفین تک مقتول کے والدین کے ساتھ رہا۔