چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں ادھوری ہیں۔ دعا ہے اگلی عید پر بانی پی ٹی آئی بھی رہائی پاکرہمارے درمیان ہوں۔
عیدالفطر پر خصوصی پیٍغام چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان نے کہا کہ آج تیسری عید ہے جو بانی چئیرمین پی ٹی آئی جیل میں گزار رہے ہیں، دعا ہے اگلی عید پر بانی پی ٹی آئی بھی رہائی پاکرہمارے درمیان ہوں۔
بیرسٹرگوہرعلی خان نے کہا کہ خوشی کے لمحوں میں اسیر کارکنوں اور قائدین کی قربانیوں کو بھی یاد رکھا جائے۔ عید کی خوشیوں کے ساتھ ہم اہل غزہ اور اہل مقبوضہ کشمیرکی قربانیاں فراموش نہیں کرسکتے۔