بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر عیدالفطر کے موقع پر کوئٹہ میں مختلف تفریحی مقامات پر سیاحوں کے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہنہ اوڑک، کرخسہ اور شعابان سمیت دیگر تفریحی مقامات پر سیاحوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے میں امن و امان کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے ہی دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے، جس کے تحت عوامی اجتماعات اور غیر ضروری نقل و حرکت پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تفریحی مقامات پر سیاحوں کے داخلے پر یہ پابندی تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور حکومتی احکامات پر عمل کریں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔