لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹریاسمین راشد کی تین مقدمات میں ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی
اے ٹی سی کےجج منظرعلی گل نےضمانت بعد ازگرفتاری پرسماعت کی،درخواست گذار نےموقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گےہیں،جلاؤگھیراؤ سےکوئی تعلق نہیں ہے،عدالت ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرے دوران سماعت ڈاکٹر یاسمین راشد کےوکیل نےتین مقدمات میں ضمانتیں واپس لینے کی استدعاکی۔
عدالت نےتینوں مقدمات میں ضمانتیں واپس لینےکی بنیاد پرمسترد کیں،تھانہ شادمان، عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس کے باہرگاڑی جلانے کےمقدمےمیں ضمانتیں خارج کیں جبکہ عدالت نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت پر دلائل طلب کرلیے۔عدالت نے سماعت دس اپریل تک ملتوی کردی۔