پشتو زبان کے نامور شاعر، ڈرامہ نگار افسانہ نگار صدارتی آیوارڈ یافتہ لائق ذادہ لائق 64 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
معروف افسانہ نگار، محقق اور درجنوں کتابوں کے مصنف لائق زادہ لائق 15 جنوری 1959 کو ضلع سوات کی مدین تحصیل میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم جہانزیب کالج سوات سے مکمل کرنے کے بعد پشاور یونیورسٹی سے اردو اور پشتو ادب میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔
لائق زدہ لائق نے 1971 میں مقامی اخبار سے لکھنے کا آغاز کیا۔ انہوں نے 500 سے ذائد ڈرامے تحریر کئے۔ ان کے 120 افسانے اور 36 سے زیادہ کتابیں چھپ چکی ہیں۔ مرحوم کی کتاب روشن کرنیں کو قومی سیرت ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ وہ ریڈیو پاکستان پشاور، ابیٹ آباد اور مظفرآباد میں میں بطور ڈائریکٹر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
لائق زادہ لائق کے لواحقین کے مطابق وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور رواں مہینے ان کی سرجری بھی ہوئی تھی۔ انکی تدفین آبائی گاؤں مدین میں کی جائے گی۔