جمعتہ الوداع کی رات صیہونی فوج نے غزہ پر بموں کی برسات کردی،ایف سولہ طیاروں کی بمباری اور ڈرون حملوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید اڑتالیس فلسطینی شہید ہوگئے۔
اقوام متحدہ کےمطابق اسی فیصد امدادی سرگرمیاں معطل ہیں،خوراک اور ادویات کا چند دن کا اسٹاک رہ گیا،انسانی المیہ جنم لینے لگا،برطانیہ اور فرانس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج بلا لیا گیا۔
دنیا بھر کےمسلمان آج فلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کے لیے یوم قدس منا رہے ہیں،تمام بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی،اسرائیلی پارلیمنٹ کےباہر ہزاروں افرادنے احتجاج کیا،مظاہرین نے نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔