پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی امریکہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) کی 5 رکنی ٹیم اپریل 2025 کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گی تاکہ حتمی معائنہ کیا جا سکے اور اس معائنہ رپورٹ کی بنیاد پر پی آئی اے کی درجہ بندی کو کیٹیگری 2 سے کیٹیگری 1 میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
کیٹیگری تبدیلی کے لئے ایم او یو پر دستخط اور کنسلٹینسی کی مد میں 75 ہزار ڈالرزادائیگی کر دی گئی ہے۔
جولائی 2020 میں مشتبہ پائلٹ لائسنسز کے باعث پی آئی اے پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی اور یو ایس ڈیپارٹمنٹ برائے ٹرانسپورٹیشن نے پی آئی اے کی کیٹیگری ون سے ٹو کر دی تھی۔
پابندی سے قبل پی آئی اے امریکہ کے لئے ہفتہ وار 6 پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔
براہ راست پروازوں میں چار نیو یارک اور دو شکاگو کی پروازیں شامل تھیں۔
2020 میں کورونا وبا کے دوران پی آئی اے نے خصوصی اجازت کے تحت چارٹرپروازیں آپریٹ کی تھیں۔