مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فوج اور کشمیری مجاہدین کے درمیان تازہ جھڑپ نے ایک بار پھر آزادی کی جنگ کے عظیم جذبے کو نمایاں کر دیا ہے۔
اس تصادم میں کئی بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جس سے بھارتی فوج میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے اور کشمیری مجاہدین کے ایمانی جذبے اور بہادری نے بھارتی افواج کے حوصلے پست کر دیے ہیں۔
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ سے زائد فوجی تعینات کر رکھے ہیں لیکن محدود وسائل کے باوجود کشمیری نوجوان نہ صرف آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں بلکہ بھارتی فوج کو چن چن کر نشانہ بنا رہے ہیں۔
برسوں سے بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتی آئی ہے مگر اب صورتحال بدلتی دکھائی دے رہی ہے۔
کشمیری نوجوانوں کی جوابی کارروائیاں بھارتی فوج کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن چکی ہیں۔
ہر جبر اور ہر سازش کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ بلند ہے۔ ان کی یہ جدوجہد ظاہر کرتی ہے کہ آزادی کا جذبہ کسی فوجی طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا اور کشمیری قوم اپنے حق خودارادیت کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔