وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) عبدالعلیم خان نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اہلیان وطن کو عیدالفطر مبارک اور ماہِ صیام کی برکتوں کے بعد عید کو "انعام خداوندی" قرار دیتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کی نیکیوں کو قبول فرمائے اور ہر ایک کو خوشیوں سے مالامال کرے۔
عبدالعلیم خان نے عید کے پیغام میں کہا کہ یہ تہوار ہمیں "محبت، اخوت اور بھائی چارے" کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہماری خصوصی دعاؤں کی حقدار ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید کے موقع پر وطن عزیز کو سلامتی اور خوشحالی کی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
وفاقی وزیر نے عید کو کشمیر، فلسطین اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن قرار دیا اور زور دیا کہ ہمیں دوسروں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے تاکہ یہ تہوار سب کے لیے مسرت کا باعث بنے۔