خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔
رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد، سوات، چترال، شانگلہ، مالاکنڈ، پشاور اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں جبکہ گہرائی 198 کلو میٹر تھی۔
ذرائع کے مطابق تاحال زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔