خیبرپختونخوا کی بگڑتی سیکیورٹی صورتحال کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
صوبے کی سیکیورٹی صورت حال پر پشاورہائی کورٹ کےجسٹس نعیم انور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےسماعت کی،وکیل درخواست گزار نےعدالت کو بتایا کہ صوبےمیں ایک بار پھر سیکیورٹی صورتحال خراب ہوئی ہے،روزانہ کی بنیاد پرسیکیورٹی مسائل سامنے آرہے ہیں،لوگ محفوظ نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔۔
جسٹس قاضی جواد احسان اللہ نےریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جواب جمع کرے گی،کہ ہم اقدامات کررہے ہیں،حکومت اگر یہ کہیں تو پھر اس کیس میں کیا ہوگا،عدالت کا وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔