نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن نواز نے ایک ہی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین بار صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
حسن نواز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی کوئی رنز نہ بنا سکے،تیسرے میچ میں تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔
نوجوان اوپنر چوتھےٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ آخری میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح وہ ایک سیریز میں بطور اوپنر تین بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بنے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی اوپنرز کی جانب سےسب زیادہ صفر پرآؤٹ ہونےوالوں میں حسن نواز پہلےنمبر پر آگئے ہیں وہ پانچ بارصفر پر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان چار بار، محمد حفیظ تین بار جبکہ شاہ زیب حسن دو بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔