نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچویں ٹی 20 میں شکست دے دی،میزبان ٹیم نے 129 رنز کا ہدف 10 اوورز میں حاصل کیا،نیوزی لینڈ نے 5 میچوں کی سیریز1-4 سے جیت لی۔
پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے9وکٹوں پر128رنزبنائے۔
میچ کے آغاز میں آج پھر پاکستانی اوپنرز ناکام رہے،جس کے بعد دیگر بیٹرز بھی کچھ خاص نہ کرسکے اور 10.2 اوورز میں 52 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
ویلنگٹن میں کھیلےجارہےپانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ 5 رنز وکٹ گرگئی ہے حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوئے، قومی اوپنرحسن نواز سیریز میں تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کا اسکور 23 پر پہنچا تومحمد حارث بھی 11 رنز بنا کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، اسکور میں صرف دو رنزکا اضافہ ہوا تو عمیر یوسف بھی سات رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،اس طرح صرف پچیس رنز پر پاکستان کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی وکٹ 5 رنز وکٹ گرگئی،عبدالصمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ نے آسان ہدف کا تعاقب بھی جارحانہ انداز میں کیا اور دونوں کیوی اوپنرز نے پاکستان کے خلاف شاندار اور تیز بیٹنگ کی،ٹم سائفرٹ کی 38 گیندوں پر 97 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی،فن ایلن نے 12 گیندوں پر 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم میں آج کے میچ میں عمیر بن یوسف، عثمان خان، جہانداد خان، سفیان مقیم، محمد علی، محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا، شاداب خان، عبد الصمد اور حارث رؤف پلینگ الیون کا حصہ ہیں۔