قومی فاسٹ باؤلرز حارث رؤف اور نسیم شاہ کی ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
خیال رہے کہ سپرفور مرحلے میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں حارث رؤف اور نسیم شاہ انجری کا شکار ہوئے۔
حارث رؤف ریزرو ڈے پر باؤلنگ کے لئے نہیں آئے تھے جبکہ نسیم شاہ اپنے آخری اوور کی دوسری گیند کے بعد کلائی تھامے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔ نسیم شاہ بھارت کیخلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے
قومی ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں کو بیٹنگ کے لئے بھی نہیں بھیجا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی انجریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ایشیا کپ کے باقی میچز میں ان کی شرکت کا فیصلہ جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فاسٹ باؤلرز شاہنواز دہانی اور زمان خان کو حارث اور نسیم کے بیک اپ کے طور پر طلب کیا گیا ہے، یہ اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس اور تندرستی کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف ایک احتیاطی اقدام ہے۔
پی سی بی کے مطابق حارث اور نسیم ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں رہیں گے اور اگر دونوں کھلاڑی اگلے سات دن کے اندر ٹورنامنٹ سے باہر ہوتے تو انکے متبادل کے لئے ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی ) کو درخواست دی جائے گی۔