پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ایشیا کپ 2023 کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں انجری کا شکار ہوگئے۔
بھارت کے خلاف میچ میں اپنے آخری اوور کی دوسری گیند کے بعد نسیم شاہ اپنی کلائی پکڑے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے اور اپنا اوور بھی مکمل نہیں کرسکے اور بعد میں افتخار احمد کو 49 واں اوور مکمل کرنے کے لئے باقی 4 گیندیں کرنی پڑیں۔
خیال رہے کہ نسیم شاہ کی انجری کس نوعیت کی ہے اس بارے ابھی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
یاد رہے بھارت کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کوئی وکٹ نہیں حاصل کر سکے تھے اور انہں نے 9.4 اوورز میں 53 دیئے۔