مشہور بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ جوڑے نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے کیا۔
اتھیا اور راہل نے ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کی، جس میں کہا کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ، انہوں ان کے ساتھ کسی بھی تحریر کے بغیر ننھے بچے کی ایموجی شیئر کی ۔ جیسے ہی یہ خبر سامنے آئی، ان کے ساتھی اداکاروں اور دوستوں نے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ بھومی پڈنیکر، شنایا کپور، مرونال ٹھاکر، ریا کپور، پرینیتی چوپڑا، آدیتی راؤ حیدری، کیارا اڈوانی، کریتی سینن اور ٹائیگر شروف سمیت کئی مشہور شخصیات نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اتھیا کے والد، سینئر اداکار سنیل شیٹی کچھ عرصہ پہلے اس خوشخبری کا اشارہ دے چکے تھے اور بتایا تھا کہ ان کی فیملی کی تمام بات چیت اب آنے والے ننھے مہمان کے گرد گھومتی ہے۔
کے ایل راہل، جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں، نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے موقع پر دہلی کیپیٹلز کے خلاف پیر کے روز ہونے والا میچ چھوڑ دیا تاکہ وہ اس خاص لمحے میں اہلیہ کے ساتھ رہ سکیں۔
کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی 23 جنوری 2023 کو ہوئی تھی ۔
View this post on Instagram