انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر رفح میں واقع اس کے دفتر کو ایک دھماکہ خیز میزائل سے نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے مطابق حملے میں کوئی عملہ زخمی نہیں ہوا لیکن اس واقعے نے تنظیم کے کام کرنے کی صلاحیت کو براہ راست متاثر کیا ہے۔
آئی سی آر سی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا دفتر واضح طور پر نشان زد تھا اور تمام متعلقہ فریقوں کو اس کی موجودگی کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا اس کے باوجود اسے نشانہ بنایا گیا۔
ادارے نے اپنے احاطے پر ہونے والے اس حملے کی سختی سے مذمت کی ہے اور اسے انسانی امداد کی سرگرمیوں کے لیے ایک سنگین رکاوٹ قرار دیا ہے۔