پاکستان اور بنگلہ دیش نے وائٹ بال سیریز سے ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، دونوں ٹیموں کے درمیان مئی میں دو طرفہ سیریز شیڈول ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی اور بی سی سی نے بنگلہ دیش ٹیم کے دورے سے ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوفرطہ سیریز میں ون ڈے میچز نہیں کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان مئی میں دوطرفہ سیریز شیڈول ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظررکھتے ہوئے متفقہ طور پر ون ڈے میچز کو ٹی 20 میچز میں تبدیل کردیا، طے شدہ فیوچر ٹوور پروگرام کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنی تھی، نظرثانی شدہ شیڈول میں اب بنگلہ دیش ٹیم 5 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف ٹی پی سے ہٹ کر دورہ بنگلہ دیش میں ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کا امکان بھی ظاہر کردیا، پاکستان ٹیم جولائی میں دورۂ بنگلہ دیش میں تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔