پی سی بی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیشی ٹیم کے سیریز سے ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان دوفرطہ سیریزمیں ون ڈےمیچز نہیں کھیلے جائیں گے،پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان مئی میں دوطرفہ سیریزشیڈول ہے،دونوں بورڈز نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کومدنظررکھتے ہوئے متفقہ طور پر ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کیا۔
نظرثانی شدہ شیڈول میں اب بنگلہ دیش ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلےگی،پاکستان کاایف ٹی پی سے ہٹ کردورہ بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلنے کاامکان ہے،پاکستان ٹیم جولائی میں دورہ بنگلہ دیش میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلے گی
طےشدہ ایف ٹی پی کےمطابق بنگلہ دیش نے پاکستان میں تین و ن ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی تھی۔