محکمہ موسمیات نے کل سے 27 مارچ تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
مری،گلیات سمیت دیگرپہاڑی علاقوں میں بارش اوربرفباری کی پیشگوئی ہے،راولپنڈی،جہلم ،اٹک ،چکوال ،سرگودھا،میانوالی،خوشاب اورمنڈی بہاوالدین میں بارشوں متوقع ہے۔
لاہور،شیخوپورہ،حافظ آباد،گوجرانوالہ،گجرات ،سیالکوٹ ،نارووال،فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے، ملتان، ڈیرہ غازی خان،راجن پور،بہاولپور،خانیوال ،ساہیوال اورپاکپتن میں بھی بادل برسیں گے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھرکی انتظامیہ،ریسکیو اداروں کومتوقع بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا، شہریوں کو خراب موسم کی صورتحال میں غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔