صیہونی فوج نے عید سے پہلے غزہ میں کاررائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شمالی محاذ سے ہزاروں افواج کو غزہ میں تعینات کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق رفح میں زمینی آپریشن بھی جاری ہے،خان یونس میں اسرائیلی طیاروں نے ناصر اسپتال پر بمباری کی حملےمیں حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اسماعیل برھوم شہید ہوگئے۔
محکمہ صحت غزہ کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران اکاون فلسطینیوں کوشہید کیاگیا،شہدا کی مجموعی تعداد پچاس ہزار سےتجاوزکرگئی،نیتن یاہوکی حکومت نےفلسطینیوں کی جبری بےدخلی کیلئے حکومتی ایجنسی قائم کردی۔