اسرائیلی فوج کا خان یونس میں نصراسپتال پرحملے سےحماس رہنما سمیت دو افراد شہید ہوگئے،اسماعیل برحوم حماس سیاسی بیورو کے رکن تھے ۔
حماس میڈیا سیل نےاسماعیل برحوم کی شہادت کی تصدیق کردی،چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا بڑا حملہ ہےجس میں حماس کے رہنما کی شہادت ہوئی ہے، اس سے پہلےصہیونی فوج نے المواسی کیمپ پر حملہ کرکےحماس سیاسی بیورو کے رکن صلاح البردویل کو شہید کر دیا تھا۔
سات اکتوبردو ہزار تیئس سےجاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجےمیں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کرگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اکیاون فلسطینی شہید ہوئے،صورتحال پر قاہرہ میں عرب لیگ کا وزارتی اجلاس ہوا،سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی اورمحاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔