گوادر میں خصوصی افراد کے لیے "خود کفیل روزگار اسکیم" کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ۔
اس اسکیم میں خواتین، بچوں اور مردوں سمیت تمام خصوصی افراد شامل ہیں اور ڈپٹی کمشنر گوادر کے مطابق اس پروگرام کے تحت خصوصی افراد کو ان کی مہارت اور جسمانی فٹنس کے مطابق روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت 118 خصوصی افراد کو برسرِروزگار کیا جائے گا جن میں سے 30 افراد کو فوری طور پر رکشہ، رِیڑھی اور دیگر مختلف کاروبار دیے جائیں گے۔
اسکیم کا آغاز خود ڈپٹی کمشنر گوادر نے کیا جبکہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان تھے۔