بانی پی ٹی آئی سے سلمان اکرم راجہ ، نیاز اللہ نیازی اور دیگر وکلاء کی ملاقات کروا دی گئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بہنوں کی ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہماری بانی سے ملاقات ہوئی ہے،اُن کی بہنوں کو اجازت نہیں ملی، بہنوں کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے، بانی کو ملاقاتوں کے بارے میں عدالتی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا، بانی کو بتایا ملاقات ضروری ہے ،میڈیا سے گفتگو کہیں بھی ہوسکتی ہے، بانی نے میرے مؤقف کی تائید کی ہے، جیل میں کچھ ملاقاتیں اُوپر سے کرائی جارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بتایا ہے اس سے پارٹی ڈسپلن خراب ہوتا ہے۔