سابق بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان تمیم اقبال کو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال کو ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن لیگ کے دوران سینے میں درد کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا، بی سی بی میڈیکل آفیسر کے مطابق تمیم اقبال کو دل کا دورہ پڑا، تمیم اقبال کی اب حالت پہلے سے بہتر ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے تمیم اقبال کی طبیعت بگڑنے پر آج کا اجلاس منسوخ کر دیا، بی سی بی کے عہدیداران تمیم اقبال کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے، ٹیم آفیشل نے عوام سے تمیم اقبال کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ تمیم اقبال نے 2007 سے 2023 تک 391 بین الاقوامی میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی ہے۔