پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جن سے ملنا چاہتے ہیں اُنکو ملنے نہیں دیا جارہا، بانی جن سے نہیں ملنا چاہتے اُن کو ملاقات کرائی جاتی ہے، ہماری غرض اس سے ہے کہ بانی کو کس طرح جیل سے باہر نکالیں۔
اعظم سواتی کا کہناتھا کہ کارکنان موجودہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کی شکل سے نفرت کرتے ہیں، ایک ہی لیڈر ہے وہ ہے بانی پی ٹی آئی، پی ٹی آئی لیڈر شپ کو ایسی حکمت عملی بنانی چاہیئےکہ بانی باہر آسکے، مجھے نہیں معلوم میری بانی سے ملاقات کرانے میں کیا خدشہ ہے۔
اس موقع پر علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی، ڈھائی گھنٹے اندر بٹھاکر رکھا لیکن ملنے نہیں دیا۔