آج عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہوکر 317800 روپے پر آگیا ہے،اس کے علاوہ 10گرام سونے کے بھائو 686 روپے کم ہوکر 272462 روپے ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 06 ڈالر سستا ہوکر 3021 ڈالر پر آگیا ہے۔