وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید الفطر اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
وفاقی وزارت تعلیم نے سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔