کراچی کی مقامی عدالت نے منشیات اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کو جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ، کراچی کی عدالت میں منشیات اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزم کامران قریشی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزم کو پولیس نے ریمانڈ ختم ہونے کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کامران قریشی پر دوسوگرام آئس اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔