کینیڈا میں بھارت سےآزادی کےحق میں ریفرنڈم میں 65 ہزار سے زائد سکھوں کی شرکت کی ہے،انڈی پینڈینٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کاکہنا ہےکہ ریفرینڈم کو مقتول سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔
آئی پی آرسی کے مطابق 2 مراحل کی ووٹنگ میں اب تک کل 2 لاکھ سے زائد سکھ ووٹنگ کرچکے، 10ستمبر کو پہلےمرحلے کے ریفرنڈم میں1لاکھ 35 ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کیاتھا،کل صرف ان لوگوں نےحق رائےدہی استعمال کیا جوپہلے ووٹنگ نہیں کر سکےتھے،گرونانک سکھ گردوارہ میں دو مراحل میں آزاد خالصتان کےحق میں 2 لاکھ ووٹ کاسٹ ہوئے،ریفرینڈم کینیڈا کے صوبےبرٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں منعقد کیا گیا۔
ہردیپ سنگھ کےقتل کےبعدکینیڈاکےسکھوں میں بھارت کیخلاف نفرت میں اضافہ ہوا
ریفرنڈم کا انعقاد گرونانک سنگھ سکھ گردوارہ میں ہوا،گرونانک سکھ گردوارہ میں 18جون کوخالصتانی رہنماہردیپ سنگھ نجرکوقتل کیا گیاتھا،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈکےمطابق ہردیپ سنگھ نجرکوبھارتی ایجنٹس نےقتل کیا۔