نیلم کے کیرن سیکٹر میں یومِ پاکستان کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج اور پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی اور اس موقع پر 200 فٹ بلند پاکستانی اور کشمیری پرچموں کی کشائی کی گئی۔
تقریب شہداء مومینٹم کیرن پر منعقد ہوئی جہاں مہمانانِ گرامی نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
سول و عسکری حکام کے علاوہ ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور اسکولوں و کالجوں کے طلباء کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی ترنگے کے سامنے منعقدہ اس تقریب میں قومی ترانوں اور ملی نغموں کی گونج سنائی دی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی یومِ پاکستان کی یہ تقریب دیکھنے کے لیے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
اس موقع پر اٹھ مقام سے کیرن تک "پاکستان زندہ باد" کے نعروں کے ساتھ ایک ریلی نکالی گئی جس نے پورے کیرن سیکٹر کو پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھایا۔
لائن آف کنٹرول پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار دیکھنے میں آئی جو اس تقریب کی رونق کا حصہ بنی۔